کل یعنی 18 دسمبر کو کانگریس نے اسمبلی کا گھیراؤ کیا اور دارالحکومت لکھنؤ میں مظاہرہ کیا۔ اس واقعہ میں کانگریس کے ایک کارکن جس کی شناخت پربھات پانڈے کے نام سے ہوئی ہے کی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں اب متوفی کے چچا منیش کمار پانڈے نے حسین گنج تھانے میں نامعلوم لوگوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرایا ہے۔









