نئی دہلی : یو پی ایس سی سول سروسز 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ اس امتحان میں حیدر آباد کے دوری شیٹی نے ملک بھر میں ٹاپ کیا ہے ۔ جبکہ انو کمار نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔
سچن گپتا آل انڈیا رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔ سال رواں مجموعی طور پر 990 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ ان میں 750 مرد اور 240 عورتیں شامل ہیں ۔
سال رواں تقریبا 40 مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ گذشتہ سال 50 مسلم امیدواروں نے امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی۔سال رواں مسلم امیدواروں کی کامیابی کی شرح 3.39 فیصد ہے ۔
خیال رہے کہ یو پی ایس سی کا پری ایگزامنیشن 18 جون 2017 کو ہوا تھا جبکہ مین ایگزام 28 اکتوبر 2018 کو ہوا تھا ۔ یہ امتحان ملک بھر میں خالی پڑی 980 سیٹوں پر افسروں کی تقرری کیلئے ہو اتھا ۔ اس امتحان کے تحت انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس ، انڈین فارن سروس ، انڈین پولیس سروس اور سینٹرل سروسیز جن میں گروپ اے اور بی عہدوں پر تقرری ہونی ہے۔