نیویارک میں سیکڑوں یہودیوں نے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حالیہ مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔احتجاجی مظاہرے میں شامل ارتھوڈوکس یہودیوں نے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے فلسطینیوں پر صیہونیوں کے شدید مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دنیا بھر کے یہودیوں سے اپیل کی کہ وہ صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف آوازیں اٹھائیں کیونکہ صیہونی حکومت، یہودیوں کی نمائندہ نہیں ہے بلکہ ان مظالم کے نتائج میں یہودی مذہب اور یہودی مکتب فکر بدنام ہو رہا ہے۔
حال ہی میں صیہونیوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہوکر نمازیوں پر حملے کئے تھے اور مشرق بیت المقدس کے شیخ الجراح علاقے کے اصل باشندوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کی کوشش کی تھی۔
ان واقعات کے بعد 10 مئی کو غزہ میں رہنے والے فلسطینی گروہوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہو گئی تھی جس میں تقریبا 254 فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔