نئی دہلی،27مارچ؛مشہور اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر بدھ کو کانگریس میں شامل ہوگئیں۔
کانگریس کے میڈیا انچارج رندیپ سنگھ سرجے والا نے پارٹی ہیڈکوارٹر میں محترمہ ماتونڈکر کے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔اس موقع پر ممبئی شمال مغربی لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے امیدوار سنجے نروپم اور ممبئی کانگریس کے صدر ملند دیوڑا بھی موجود تھے۔
محترمہ ماتونڈکر نے کانگریس کی رکنیت حاصل کرنے سے پہلے پارٹی کے صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی۔