امریکا میں کورونا ویکسین لگانے کا کام شروع ہو گیا ہے اور اس کے سائڈ ایفکٹ بھی سامنے آنے لگے ہیں۔امریکا میں ایک نرس کو جیسے ہی کورونا کی ویکسین لگائی گئی وہ بیہوش ہوگئیں۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث اس ملک کے اسپتال اور میڈیکل عملے سنگین بحران سے روبرو ہو گئے ہیں۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ایک دن میں دو لاکھ 66 ہزار 758 افراد کورونا میں مبتلا ہو کے اسپتالوں میں ایڈمیٹ ہیں۔ یہ امریکہ میں کورونا پھیلنے کے بعد سے اسپتالوں میں بھرتی ہونے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دیکھ بھال کے سلسلے میں امریکی اسپتالوں کی صورت حال بہت خراب ہے۔ اکثر اسپتالوں میں گنجائش ختم ہو چکی ہے۔
جبکہ دوسرا ویڈیو امریکا کے نائب صدر کا ہے جو کمیرے کے سامنے کورونا ویکسین لگوا کر خود کو خوش ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔