امریکا میں برفانی طوفان نے شمال مشرقی ریاستوں کا رخ کرلیا، جہاں 2 روز کے دوران 1344 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ برف کے طوفان سے کروڑوں لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔
شمال مشرقی علاقوں میں طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں، جب کہ 14 ریاستوں میں انتباہ بھی جاری کردیا گیا ہے، جہاں 6 کروڑ لوگ موسم سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ پنسلوانیا اور نیویارک میں 2 فٹ برف پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔