امریکا نے افغانستان کیلئے 308 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ افغانستان کو مزید 308 ملین ڈالر انسانی امداد فراہم کرے گی، افغانستان کیلئے اکتوبر کے بعد سے امریکا کی مجموعی امداد 782 ملین ڈالر ہوجائے گی۔
امریکا اس کے علاوہ افغانستان کو کورونا ویکسین کی اضافی دس لاکھ خوراکیں بھی فراہم کرے گا۔









