تہران: ایران نے یمن پر امریکا اور برطانیہ کے تازہ حملوں کو خطے میں “تناؤ اور بحران میں اضافہ قرار دیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یمن پر حملوں سے امریکا اور برطانیہ خطے میں کشیدگی پیدا کرنا چاہتے ہیں،جس سے خطے میں جنگ اور عدم استحکام کا دائرہ وسیع ہوگا۔









