بغداد، 31 اگست (یو این آئی) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے کہا کہ اس نے عراقی سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مغربی عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے 15 جنگجوؤں کو مارگرایا۔
سینٹکام نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا، “امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) فورسز اور عراقی سیکورٹی فورسز نے 29 اگست کی صبح مغربی عراق میں بیک وقت چھاپہ مارا، جس کے نتیجے میں 15 آئی ایس آئی ایس کے جنگجو مارے گئے۔”
سینٹکام نے کہا کہ جنگجو متعدد ہتھیاروں، دستی بموں اور دھماکہ خیز ‘خودکش’ بیلٹس سے لیس تھے۔ سینٹکام نے کہا کہ کسی شہری کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔