غزہ میں معصوم شہریوں کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی سینیٹر اور سابق صدارتی نامزدگی کے امیدوار برنی سینڈرز نے کہا ہے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور غیر اخلاقی فوجی آپریشن کے باعث امریکی کانگریس کو اسرائیلی فنڈنگ فوری طور پر روک دینی چاہیے۔









