واشنگٹن ، 9 اکتوبر ؛ امریکی عہدیداروں کا ایک وفد طالبان کے سینئر نمائندوں سے بات چیت کے لئے ہفتے کے آخر میں قطر کے دارالحکومت دوحہ کا دورہ کرے گا ۔
محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ میٹنگ امریکہ کے اہم قومی مفاد کے امور پر طالبان کے ساتھ کی عملی مصروفیت کا تسلسل ہے۔
میٹنگ کی اہم ترجیحات میں امریکہ اور دیگر غیر ملکی شہریوں اور افغانیوں کا افغانستان سے مسلسل انخلا اور افغان سرزمین کو امریکہ یا اس کے اتحادیوں کی سلامتی کے لیے خطرے کے لیے استعمال نہ ہونے دینا شامل ہیں۔