امریکا میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ سیاہ فام نوجوان کی ہلاکت پر منی سوٹا شہر میں دوسرے روز بھی مظاہرے جاری ہیں۔
امریکی خبررساں ادارے ‘اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق بروکلین سینٹر پولیس چیف ٹم گینن نے دو روز قبل 20 سالہ نوجوان ڈونٹے رائٹ کی موت کو ‘حادثاتی فائرنگ’ کا نتیجہ قرار دیا۔









