برسوں سے سنتے آرہے ہیں کہ امریکا کولمبس نے دریافت کیا تھاتاہم اب ایک سعودی پروفیسر کی جانب سے ایک انوکھے دعویٰ کا انکشاف کیا گیاہے کہ امریکا کولمبس نے نہیں عرب قبائلیوں نے دریافت کیا تھا۔
پروفیسر سلیمان الدیب نے اپنی تحقیق کے جواب میں میڈیا کو بتایا کہ مختلف ممالک کے پندرہ ماہرین پر مشتمل ٹیم نے کولوراڈو کی ایک ملٹری بیس کا دورہ کیا اور وہاں صدیوں پہلے سے لکھی گئی عبارات تھیں جن کا رسم الخط بالکل عرب قبائلی جیسا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اینگریوکی گئی عبارات دس ویں صدی کی ہیں اور انہیں ان عرب قبائل کے رسم ا لخط کو پڑھنے میں بالکل بھی مشکل نہیں آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور عرب کے علاقوں میں مختلف رسم الخط کی چٹانیں موجود ہیں جو تین ہزار سال پرانی ہیں ۔
واضح رہے کولمبس نے 1492میں امریکہ دریافت کیا تھا لیکن اب اس سعودی پروفیسر کے دعوے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔