واشنگٹن، 16 فروری ؛ صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین سے متصل سرحد کے قریب مشق کرنے والے روسی فوجی دستوں کے گھریلوں ٹھکانوں کی جانب واپسی کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔
مسٹر بائیڈن نے منگل کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جو یوکرین کی سرحد پر جنگی مشقیں کر رہے روسی فوجی اگر اپنے گھریلو ٹھکانوں کی جانب لوٹ رہے ہیں تو یہ ایک اچھی علامت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ’’روس کے وزیر دفاع نے آج بتایا کہ کچھ فوجی یوکرین کے قریب اپنی پوزیشن چھوڑ رہے ہیں، یہ اچھا ہو گا، لیکن ہم نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے کہ روسی فوجی اپنے گھریلو ٹھکانوں پر واپس جا رہے ہیں۔