واشنگٹن، 9 فروری (یو این آئی/ اسپوتنک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں امریکی مشن نے ابوظہبی میں امریکیوں کو ممکنہ نئے میزائل یا ڈرون حملے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے۔
سفارت خانے نے کہا’’9 فروری 2022 کو متحدہ عرب امارات کے ابوظہبی میں ممکنہ میزائل یا ڈرون حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ امریکی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ سفارت خانے کی طرف سے دیئے گئے حفاظتی ضوابط پر فوری عمل کریں اور مستقبل کے حملوں سے ہوشیار رہنے کو کہا جا رہا ہے۔”
امریکی میڈیا نے بتایا کہ انتباہ کا تعلق گیس ٹینک سے ہوسکتا ہے جو ابوظہبی شہر میں آگ لگنے کے بعد پھٹ گیا۔ حوثیوں نے فوری طور پر متحدہ عرب امارات میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔