انقرہ : ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے کہا ہے امریکہ شام کے شمالی حصے کے آئی ایس کے خلاف استعمال کئے جانے والے 16 فوجی ٹھکانوں کو مقامی انتظامیہ یا ترکی کے حوالے کردے ۔
امریکہ کے سلامتی مشیر جان بولٹن کے ساتھ میٹنگ کے بعد منگل کے روز مسٹر کالن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکی کو امریکی افسران سے ملی معلومات کے مطابق شام سے امریکہ کی فوجیں ہٹانے کے منصوبے کی رفتار میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ۔ترکی کو امید ہے کہ امریکہ آئی ایس سے لڑنے کے لئے شام کے کردش پیپلز پروٹیکشن یونٹ (وائی جی پی) کو دیئے گئے ہتھیاروں کو بھی واپس لے لے گا۔مسٹرکالن نے کہا کہ انہوں نے مسٹربولٹن کو دو تجاویز سونپی ہیں۔ پہلی تجویز علاقے میں کردش بھائیوں کولے کر ترکی کی پالیسی سے متعلق ہے اور دوسری شام میں وائی جی پی کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے لئے ہے ۔