واشنگٹن : امریکہ میں یکم مئی سے پاکستانی سفارتکاروں کی نقل و حرکت محدود کردی جائے گی۔ پاکستانی سفارت کار اب اپنے متعینہ مقام سے 40 کلو میٹر کی حدود میں گھوم سکیں گے۔یو ایس اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی سرکاری اطلاع کے مطابق پاکستانی سفارت کار کو جس شہر میں بھی تعینات کیا جائے گا ، وہ اس شہر میں 40کلو میٹر کے دائرے میں ہی گھوم سکیں گے ۔
سیاسی معاملات کے ماہر تھامس شینن نے اپنے ایک انٹریو میں کہا کہ امریکہ نے یہ پابندی اس لئے عائد کی ہے کیونکہ پاکستان میں بھی امریکی سفارتکاروں پر یہی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اس طرح کی پابندیاں باہمی ہوتی ہیں ۔ ہمارے سفارت کاروں پر بھی اپنے دائرے سے دور آنے جانے کی ممانعت ہے ۔ وہ دور تو جاسکتے ہیں ، لیکن اس کیلئے انہیں پہلے پاکستانی حکومت کو اطلاع دینی پڑتی ہے۔
پاکستانی سفارت کاروں کے تئیں امریکہ کا سخت رویہ ، صرف 40 کلو میٹر کے دائرے میں ہی گھوم سکیں گے
اس فیصلہ کو جائز ٹھہراتے ہوئے امریکی افسروں کا کہنا ہے کہ سفارت کاری میں اس طرح کے فیصلے عام بات ہیں ۔ اس موضوع پر بحث کرنے سے بہتر ہے کہ ہم دونوں ممالک کے باہمی مفادات کی بات کریں ۔ ہماری پاکستانی حکومت سے کچھ اہم معاملات پر بات چیت ہوئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط کریں گے۔