سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر امریکی انٹیلیجنس رپورٹ منفی اور غلط ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان کے ذریعے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر جاری کی گئی امریکی انٹیلیجنس رپورٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ غلط معلومات پر مبنی اس رپورٹ کو مکمل طور پر رد کرتے ہیں۔
سعودی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتے ہیں کہ دیرپا امریکا سعودی تعلقات فروغ پاتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر مبنی انٹیلی جنس رپورٹ جاری کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صحافی جمال خاشقجی سے متعلق امریکا کی انٹیلی جنس رپورٹ جاری
امریکہ سعودی عرب کے لئے پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرے گا: بائیڈن
جمال خاشقجی کے قتل کے 6 سعودی ملزمان پر فرد جرم عائد
ترکی نے جمال خاشقجی قتل کیس میں مزید 6 سعودی شہریوں پر فرد جرم عائد کردی
جمال خاشقجی قتل کیس: مجرموں کی سزائے موت قید میں تبدیل
امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سعودی اعلیٰ شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جس کاخاتمہ خاشقجی کے قتل پر ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو 2018ء میں استنبول کے سعودی سفارت خانے میں قتل کیا گیا تھا۔
#STATEMENT | The Government of The Kingdom of Saudi Arabia Completely Rejects the Assessment in the Report Submitted to US’ Congress Regarding Murder of Saudi Citizen Jamal Khashoggi pic.twitter.com/VQwYpBjvvX
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) February 26, 2021