سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات پر مبنی امریکہ کی انٹیلی جنس رپورٹ جاری کردی گئی۔امریکی رپورٹ میں الزام لگایا گیا ہے کہ سعودی اعلی شخصیت نے اس آپریشن کی منظوری دی جس کاخاتمہ خاشقجی کےقتل پر ہوا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی سفارت خانہ میں قتل کیا گیا تھا۔
انٹیلی جنس کمیونٹی نے نتائج اس بات پر اخذ کیے کہ سعودی اعلیٰ شخصیت کو امور میں مطلق کنٹرول حاصل ہے، آپریشن میں سعودی اعلیٰ شخصیت کے سینئر معاون شریک تھے۔
جمال خاشقجی سعودی حکومت پر تنقید کےحوالے سے شہرت رکھتے تھے، جمال خاشقجی نے یمن تنازعہ میں سعودی شمولیت پر بھی کڑی تنقید کی تھی، وہ 2017 میں خودساختہ جلا وطنی اختیار کرتے ہوئے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔
جمال خاشقجی اکتوبر 2018 میں دستاویز لینے سعودی قونصل خانے گئے تھے، جمال خاشقجی اپنی شادی کے لیے دستاویز لینےسعودی قونصل خانے گئے تھے۔
Read Also: