رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ غدار راوی اور دشمن تجزیہ نگار بڑے بڑے واقعات کو اپنے اور غاصبوں کے مفادات میں بدلنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ 9 دی کی مناسبت سے ٹی وی چینل کے ذریعہ براہ راست خطاب میں عظیم اور علمی شخصیات شہید فخری زادہ، آ یت اللہ مصباح یزدی، شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہددی المہندس کی گرانقدر خدمات کی قدردانی کی۔
آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ 19دی یعنی 8 جنوری کی تاریخ اور واقعہ کو یاد رکھنے کی ضرورت ہے اس لئے کہ یہ ایرانی عوام کی زندگی اور تحریک کا نقطہ عروج تھا، ان واقعات کو ہمیشہ زندہ اور یاد رکھنا چاہئیے، اس لئے کہ اس سے آئندہ آنے والی نسلوں کو جذبہ ملتا ہے او یہ تاریخ کا حصہ ہے۔
آٹھ جنوری کی تاریخ ساز تحریک کے یادگار دن کے موقع پر اپنے خطاب میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایاکہ موجودہ حالات میں امریکہ کو اپنے مفادات علاقے کی بدامنی میں دکھائی دیتے ہیں۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں امریکی کی سرکردگی میں قائم سامراجی محاذ اور ایران کے درمیان محاذ آرائی، غیر قانونی پابندیوں، ایران کی علاقائی موجودگی، ایران کے دفاعی طاقت اور میزائل پروگرام کی جانب بھی اشارہ کیا۔
آپ نے فرمایا کہ مغرب اور ہمارے دشمنوں کے محاذ کو چاہے کہ وہ ایرانی قوم کے خلاف اس خیانت آمیز حرکت اور لاحاصل دشمنی یعنی پابندیوں کا سلسلہ بند کردے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد میں کمی کے حوالے سے پارلیمنٹ اور حکومت کے فیصلے کو منطقی اور دانشمندانہ قرار دیتے فرمایا کہ، ہمیں ایٹمی معاہدے میں امریکہ کے دوبارہ شامل ہونے کی کوئی جلدی نہیں۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملک میں امریکی اور برطانوی ویکسین کی درآمد کو ممنوع قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اگر امریکہ والے ویکسین بنانے کے قابل ہوتے تو ان کے ملک میں صورتحال شرمناک رخ اختیار نہ کرتی۔