امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ حکومت اسلحے کی غیرقانونی فروخت پر بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے امریکا میں بندوقوں سے ہونے والے تشدد کو ختم کرنے کے حوالے سے ایک اہم منصوبے کی نقاب کشائی کی۔
بائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے میں بندوق پر قابو پانے کے اقدامات ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سپورٹ ، ملک میں قتل عام میں اضافے کی روک تھام اور قیدیوں کی معاشرے میں ضم ہونے میں مدد کرنا شامل ہے۔
انہوں نے کہا ، “ہم پرتشدد جرائم کا ارتکاب کرنے والے اسلحوں کے بہاو کو روکنے کے لئے ایک بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کر رہے ہیں۔ اس میں اُن لوگوں سے ذرہ برابر بھی رواداری نہیں برتی جائے گی جو جان بوجھ کر موجودہ قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔”