امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چینی بینک میں خفیہ اکاؤنٹ ہے۔اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایشیا میں ہوٹل بزنس کے لیے چینی بینک میں اکاؤنٹ کھولا اور اس اکاؤنٹ کے ذریعے انہوں نے ٹیکسوں کی مد میں 2 لاکھ ڈالر تک چین کو ادا کیے۔
دوسری جانب امریکا کے سابق صدر اوباما نے ٹرمپ پرکڑی تنقید کی اور فلاڈیلفیامیں ریلی سےخطاب میں کہا کہ تصور کریں میرا چینی بینک میں اکاؤنٹ سامنے آتا اور الیکشن لڑتا تو کیا ہوتا، وہ مجھے چینی چائنیز بیری کےنام سے پکارتے۔
براک اوباما نے یہ بھی کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سازشی خیالات ناقابل برداشت ہیں، ٹرمپ نےصدارت کو رئیلٹی شو سمجھا لیکن اب اُن کی ریٹنگ گرگئی ہے۔