دمشق: امریکی حکام شام کی نئی انتظامیہ سے ملاقات کیلئے دارالحکومت دمشق پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام بشار الاسد کا تختہ الٹنے والی تنظیم حیات تحریر الشام کے نمائندوں سے ملنے کیلئے دمشق میں موجود ہیں جسے امریکا اب بھی ایک دہشتگرد گروپ قرار دیتا ہے۔









