امریکی ریاست یوٹاہ کے نئے قوانین میں سوشل میڈیا سائٹس کو نابالغ بچوں کے اکاؤنٹس کھولنے کے لیے والدین کی رضامندی درکار ہو گی۔ اب عمر کی تصدیق کا کام انسٹاگرام اور ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو کرنا پڑے گا۔
امریکہ: سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے والدین کی رضامندی درکار ہو گیامریکہ: سوشل میڈیا اکاؤنٹ کھولنے کے لیے والدین کی رضامندی درکار ہو گی
یہ قانون اگلے برس مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔ یہ قانون نوجوانوں میں سوشل میڈیا استعمال کرنے کی بڑھتی عادت، آن لائن ہراسانی، استحصال اور بچوں کے نجی کوائف ذاتی ڈیٹا کو جمع کرنے جیسے سیکورٹی خطرات کے خدشات کی وجہ سے بنایا گیا ہے۔
تاہم ٹیکنالوجی کمپنیوں اور شہری آزادیوں کے لیے سرگرم گروہوں نے خبردار کیا ہے کہ اس قانون سے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے آن لائن وسائل تک رسائی محدود ہو سکتی ہے اور آزادی اظہار پر اس کے دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
جمعرات کو ایک تقریب میں ان قوانین سے متعلقہ بلوں پر دستخط کرنے والے مغربی امریکی ریاست کے گورنر سپینسر کاکس نے ٹویٹ کیا، ’’ہم اب سوشل میڈیا کمپنیوں کو ہمارے نوجوانوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کی اجازت دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘‘
ان ضوابط میں سوشل میڈیا کمپنیوں سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کے فوری اکاؤنٹس کھول دیے کے عمل پر ’کرفیو‘ نافذ کریں اور والدین کو اپنے بچوں کے اکاؤنٹس تک مکمل رسائی بھی فراہم کریں۔