امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جزل پیٹ رائیڈر نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی جہاز نے یمن کے ساحل کے قریب متعدد میزائل مار گرائے ہیں۔
بریگیڈیئر جزل پیٹ رائیڈر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ میزائل کس مقام سے لانچ کیے گئے نہیں جانتے تاہم ان کا ہدف اسرائیل تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ میزائل یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی عسکریت پسندوں کی طرف سے فائر کیے گئے۔
بریگیڈیئر جزل پیٹ رائیڈر نے مزید کہا کہ یو ایس ایس کارنی نے زمین پر حملہ کرنے والے 3 میزائل اور کئی ڈرونز کو بھی مار گرایا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ کارروائی مشرقِ وسطیٰ میں مربوط فضائی اور میزائل دفاعی ڈھانچے کا مظہر ہے۔