نیویارک: امریکی ڈیمو کریٹک صدر جو بائیڈن کے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زبانی وار، بائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیدیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ٹرمپ پر نازی جرمنی جیسی زبان استعمال کرنے کا الزام لگا دیا۔ بائیڈن نے ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کے لیے امر یکی جمہوریت کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
پنسلوینیا سے 2024 کی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ اور ان کے حامی 2024 انتخابات میں بھی سیاسی تشدد چاہتے ہیں۔