امریکا کے صدر جوبائیڈن کو دانتوں کے درد نے پریشان کردیا اور انہیں کچھ ہی دنوں میں دوسری مرتبہ علاج کرانا پڑا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے پیر کو نیٹو کے سربراہ کے ساتھ ملاقات اور دیگر عوامی تقریبات میں شرکت منسوخ کردی تا کہ ان کا دوسری مرتبہ علاج (روٹ کینال) ہو سکے۔
رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن کے ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی صدر کو اتوار کو دانت میں درد محسوس ہواجس کے بعد طبی ٹیم نے ان کا معائنہ کیا اور ان کے جبڑوں کا علاج کیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح امریکی صدر کو پھر دانتوں میں درد ہوا جس کے بعد طبی ٹیم نے فیصلہ کیا کہ صدر کا علاج پیر کو وائٹ ہاؤس میں جاری رکھا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن بالکل صحیح ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جِل بائیڈن نے نیویارک میں پیر کو ایک تقریب میں بھی اس حوالے سے بات کی۔خاتون اوّل کا کہنا تھا کہ وہ ساری رات تکلیف میں رہے، جس کا مطلب ہے میں بھی ساری رات تکلیف میں رہی۔
Joe Biden has real teeth? Since when? They state he had a root canal done today, last minute, but not one single reporter would ask how dentures play into a root canal. Wtf is really going on? Did someone trip & fall again over the weekend? Sounds like it. pic.twitter.com/9zh6FBqUBI
— Flinch Files (@FlinchFiles) June 12, 2023