امریکا کے صدر جوبائیڈن نے کورونا کے خطرے کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر سے فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کرلیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق خاتون اوّل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صدر جوبائیڈن نے گھر کے اندر اور لوگوں سے ملاقات کے دوران احتیاطی تدابیر کے تحت فیس ماسک پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔









