واشنگٹن، 14 اپریل(یواین آئی) امریکہ کی نئی بائیڈن انتظامیہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) کو اسلحہ کی فروخت پر تیار ہوگئی ہے۔
بائیڈن انتظامیہ نے امریکی کانگریس کو اسلحہ کی مجوزہ فروخت سےمتعلق آگاہ کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یو اے ای کو اسلحہ فروخت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالرز کا اسلحہ فروخت کررہا ہے جس میں جدید ترین فائٹرجہاز ایف 35، مسلح ڈرون اوردیگر سامان شامل ہے۔