رہبر انقلاب اسلامی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو سنگین مجرمانہ اقدام قرار دیا ہے۔
رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ عید الاضحی کے موقع پر براہ راست خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ عید قربان دنیا کے متدین افراد کے لئے ایک تاریخی واقعہ ہے اس لئے کہ عید قربان ہمیں ایک باپ ( حضرت ابراہیم علیہ السلام) کی جانب سے اپنے بیٹے ( حضرت اسماعیل علیہ السلام) کو خدا کی بارگاہ میں قربانی کے لئے پیش کئے جانے کی یاد دلاتا ہے۔









