واشنگٹن ، 27 اگست ؛ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا کہ کابل ہوائی اڈے پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑا جائے گا ۔
مسٹر بائیڈن نے حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا ’’ہم ان کا شکار کریں گے اور انہیں اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے‘‘۔ صدربائیڈن کا یہ بیان کابل ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے کے بعد آیا ہے ، جس میں امریکہ کے 13 جوانوں سمیت تقریبا 40 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ افغانستان سے امریکی لوگوں کو نکالنے کی مہم جاری رہے گی ۔
انہوں نے کہا ’’ ہم معاف نہیں کریں گے۔ ہم نہیں بھولیں گے۔ ہم ان کا شکار کریں گے اور ان کو اس کے نتائج بھگتنے پڑیں گے‘‘ ۔
پینٹاگون نے کہا کہ ہوائی اڈے کے باہر ہوئے دو الگ الگ خودکش بم دھماکوں میں 12 امریکی فوجی مارے گئے ہیں ۔
امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ کل 18 زخمیوں میں سے ایک اور امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ۔ مارے گئے 13 امریکی فوجیوں میں 10 میرین جوان بھی شامل ہیں۔