واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک ایگزیکٹیو حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس میں 1979 سے قائم محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کا اقدام شروع کر نے کو کہا گیا ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب کے دوران اس حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ یہ اقدام امریکی تعلیمی نظام کو فن لینڈ، سویڈن اور چین جیسے عالمی سرکردہ ممالک کی سطح پر لے جائے گا۔
ٹرمپ نے تقریب کے دوران اپنے تبصرے میں کہا، “سادہ لفظوں میں، ہم تعلیم کو ریاستوں میں واپس کرنے جا رہے ہیں جہاں سے یہ تعلق رکھتی ہے۔