امریکا میں کورونا کیسز بڑھنے کی رفتار تشویشناک حد تک بڑھ گئی، 7 روز کے اندر 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشی گن اور واشنگٹن میں تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے جبکہ اجتماعات گھروں تک محدود کردیئے گئے۔
ادھر کورونا کا شکار شخص سے ملاقات کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دو ہفتے کے لیے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے اور وہ حکومتی امور گھر سے انجام دیں گے۔
برطانوی ماہرین نے کورونا کی دوسری لہر میں بچوں کے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
روس میں کیسز بڑھنے پر آئس رنک کو کورونا مریضوں کے لیے عارضی اسپتال بنا دیا گیا۔