امریکی ریاست الاباما میں سالگرہ کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر نوجوان شامل ہیں۔
واقعے میں کسی حملہ آور کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی ہلاک ہونے والوں کے نام بتائے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے سے متعلق تفتیش کی جارہی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جاسکے۔