ناگپور، 28 دسمبر ؛ سڑک، ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبے میں ڈرون کے استعمال سے دیہی علاقوں میں تقریباً 50 لاکھ ملازمتیں پیدا ہو سکتی ہیں۔جناب گڈکری نے یہ بات پیر کو ناگپور میں ‘ایگرو ویژن’ نمائش کی اختتامی تقریب کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت ہے اور اس سے دیہی شعبے میں صرف ایک سال میں 50 لاکھ ملازمتیں پیدا کی جا سکتی ہیں۔
جناب گڈکری نے کہا کہ ڈرون سے کیڑے مار ادویات اور فصلوں کے غذائی اجزاء کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون چلانے کے لیے افرادی قوت کی ضرورت ہوگی اور اس سے دیہی شعبے میں روزگار کے بڑے مواقع کھولنے میں مدد ملے گی۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنے کابینہ کے ساتھیوں کے ساتھ زراعت کے شعبے میں ڈرون ٹیکنالوجی کو اپنانے کے لیے ایک پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔