فلسطین پراسرائیلی جارحیت کے خلاف صارفین کی پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک کا بائیکاٹ کردیا ۔فیس بک کی ریٹنگ گوگل پلے اسٹور پر4سے گر کر 2اعشاریہ 6ہوگئی جبکہ ایپ اسٹور پریہ ریٹنگ کم ہوکر 2اعشاریہ 4 رہ گئی۔
فیسبک کی جانب سے پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر صارفین نے مختلف سوشل میڈیا ایپس پر احتجاج بھی ریکارڈ کرایا۔