ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا کوئی بغیر پائیلٹ جاسوسی طیارہ آبنائے ہرمز میں تباہ نہیں ہوا۔ اس سے پہلے امریکا نے دعوی کیا تھا کہ ان کی بحریہ کے لڑاکا جہاز نے اپنے انتہائی قریب آنے والے ایک ایرانی ڈورن کو تباہ کر دیا تھا۔









