امریکی ایوان نمائندگان کی ڈیموکریٹ رکن نے امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان شراکت کو غیر اخلاقی قرار دے دیا۔
الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو امریکی اسحلہ کی فروخت پر کڑی نکتہ چینی کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کتنی آسانی سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کا فیصلہ کر رہی ہے حالانکہ یہ ملک یمن، سوڈان اور لیبیا میں عام شہریوں کے قتل عام میں ملوث ہے۔
الہان عمر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ واشنگٹن کا تعاون، ملک کی اخلاقی قدروں میں سے کسی ایک کے بھی مطابق نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ نے قومی مفادات کے تحفظ کی آس پر سعودی کے ساتھ تعلقات پر بھروسہ کر رکھا ہے حالانکہ میں اعتراف کرتی ہوں کہ ہم نے چوروں پر بھروسہ کر رکھا ہے۔