اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ حکومت عام لوگوں کو سڑک، مکان، بجلی جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اگر کسی کو ان سہولیات کے حوالے سے کوئی مسئلہ ہے تو اسے جلد حل کیا جائے گا۔
جن لوگوں کو رہائش کا مسئلہ درپیش ہے، انہیں رہائش فراہم کی جائے گی۔ اگر کسی گاؤں یا محلے میں سڑک کا مسئلہ ہے تو وہاں سڑک کی مرمت یا تعمیر ہوگی۔ بجلی کے بقایا بل بھی بوجھ نہیں رہیں گے۔
قسطوں میں ادائیگی کی سہولت نظر ثانی کے بعد دی جائے گی۔جمعرات کو کنیا پوجن سے پہلے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھ ناتھ مندر میں مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی آڈیٹوریم کے سامنے منعقدہ جنتا درشن میں تقریباً 300 لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
جنتا درشن میں ایک خاتون نے سی ایم یوگی سے رہائش کی التجا کی۔ اس پر انہوں نے کہا کہ مایوس یا پریشان نہ ہوں، حکومت جلد ان کے لیے رہائش کا انتظام کرے گی۔