گونڈہ، 31 جنوری (یو این آئی) اتر پردیش میں گونڈہ ضلع کے تراب گنج علاقے میں گھنی دھند کے درمیان یاتریوں سے بھری ایک پک اپ پانی سے بھرے گڑھے میں گرنے سے چار افراد کی موت ہو گئی اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے میں لوگوں کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔