لکھنؤ: اتر پردیش ایس ٹی ایف اور ملٹری انٹیلی جنس نے ایک مشترکہ کارروائی میں ہندوستانی فوج میں نوکریاں دلانے کے نام پر دھوکہ دہی کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی گینگ کے سرغنہ سمیت چار ارکان کو کمشنریٹ لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ملزمان میں گینگ کے چار ارکان شامل ہیں جن میں ایک کانسٹیبل اور بھارتی فوج میں تعینات سابق فوجی بھی شامل ہیں ملزمان کی شناخت امیت کمار سنگھ (سابق فوجی انڈین آرمی)، شبھم پیٹل عرف کنال سنگھ (جعلی انڈین آرمی کمانڈو)، رامبرن سنگھ عرف (موجودہ سپاہی انڈین آرمی، ڈیپوٹیشن- ناگالینڈ) اور دنیش کمار یادو کے طور پر کی گئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ کرنل کی بیچ کی وردی، بھارتی فوج کے جعلی ڈاک ٹکٹ، امیدواروں سے متعلق دستاویزات، اے ٹی ایم کارڈ، موبائل، 710 روپے نقدی اور گاڑی برآمد ہوئی ہے۔