اتر پردیش کی کچھ لوک سبھا سیٹوں کے رجحانات حیران کر رہے ہیں۔ امیٹھی سے بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی پیچھے چل رہی ہیں اور اس سیٹ سے کانگریس امیدوار کے ایل شرما نے سبقت بنا لی ہے۔
دوسری طرف میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار ارون گووِل بھی پیچھے چل رہے ہیں۔ ان پر سماجوادی پارٹی کی سنیتا ورما نے سبقت بنائی ہے۔
مین پوری میں ڈمپل یادو 8 ہزار ووٹوں سے آگے
یو پی کی مین پوری سیٹ پر ڈمپل یادو 8 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔
این ڈی اے 19 سیٹوں پر، انڈیا 16 سیٹوں پر آگے
یو پی میں ابتدائی رجحانات کے مطابق بی جے پی 19 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ سماجوادی پارٹی 11 اور کانگریس 5 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے۔
پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد ای وی ایم کی گنتی شروع
اتر پردیش کی 80 لوک سبھا سیٹوں پر پوسٹل بیلٹ کی گنتی کے بعد بی جے پی کے امیدوار کئی سیٹوں پر آگے ہیں جبکہ کچھ سیٹوں پر سماج وادی پارٹی کے امیدوار بھی آگے ہیں۔ اس دوران کانگریس نے بھی کئی سیٹوں پر برتری برقرار رکھی ہے۔ حالانکہ اس وقت یہی رجحانات ہیں۔ اب ای وی ایم ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے۔
ریاست اتر پردیش میں لوک سبھا کی سب سے زیادہ 80 سیٹیں ہیں۔ اس وقت ان میں سے 64 لوک سبھا سیٹوں پر این ڈی اے کا قبضہ ہے۔ اتر پردیش میں گزشتہ بار کی طرح اس بار بھی ساتوں مراحل میں ووٹ ڈالے گئے اور مجموعی طور پر ووٹنگ کا فیصد 57.13 رہا جو 2019 کے مقابلے 2.05 فیصد کم ہے۔ یہاں آج 851 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔