لکھنؤ: اتر پردیش کی حکومت نے بڑے پیمانہ پر ردوبدل کرتے ب انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس (آئی اے ایس) کے 35 افسران کا تبادلہ کر دیا جس میں آٹھ ضلع مجسٹریٹ شامل ہیں۔
سرکاری ترجمان کے مطابق گزشتہ شب ان منتقلی میں میونسپل متھرا اور ورنداون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں کمشنر اجول کمار کو محکمہ انفارمیشن کاڈائرکٹر بنایا گیا ہے جبکہ پنچایتی راج محکمہ کے اپر چیف سکریٹری چنچل کمار تواری کو محکمہ ریونیو میں اپر چیف سکریٹری بنایا گیا ہے ۔
لیبر ڈپارٹمنٹ سے راجندر کمار تواری کو مسٹر چنچل تواری کی جگہ پنچایتی راج بھیجا گیا ہے ۔ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر انوج کمار جھا کو بلندشھر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔دیہی ترقیات سیکشن کے سیکریٹری اور کمشنر اور سی ای او دیہی سڑک اتھارٹی سریش کمار اوجھا کو دیوي پاٹن ڈویژن کا کمشنر بنایا گیا۔اپوائمنٹ اینڈ پرسونیل سیکشن میں تعینات اسپیشل سکریٹری ادے بھان ترپاٹھی کو بارہ بنکی کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا جبکہ بارہ بنکی کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش تواری کو محکمہ داخلہ میں خصوصی سکریٹری بنایا گیاہے ۔ شہری ترقیات اور مقامی بلدیات میں اسپیشل سکریٹری انل کمار سنگھ کو کشی نگر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا جبکہ کشی نگر کے ضلع مجسٹریٹ آندرا وامسی کو آئی ٹی الیکٹرانکس کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا۔ محکمہ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری وویک کو سلطان پور کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا۔ سلطان پور میں تعینات ضلع مجسٹریٹ سنگیتا سنگھ کو لیبر سیکشن میں اسپیشل سکریٹری تقرری ہوئی ہے ۔
لیبر اور امپلائمنٹ سروس کے اسپیشل سکریٹری سریش کمار کو امبیڈکرنگر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا جبکہ امبیڈکر نگر کے ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ کو انل کمار سنگھ کے مقام پر بھیجا گیاہے ۔ نوئیڈا میں کمرشیل ٹیکس محکمہ کی اپر کمشنر آدیتی سنگھ کو ہاپوڑ کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے جبکہ کھادی اور دیہی صنعت سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بھوپندر ایس چودھری کو سنت کبیرنگر کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا۔ محکمہ داخلہ کے اسپیشل سکریٹری انوراگ پٹیل کو مرزپورا کا ضلع مجسٹریٹ بنایا گیا ہے ۔سنت کبیر نگرکے ضلع مجسٹریٹ مارکنیہ شاہی کو محکمہ داخلہ میں خصوصی سکریٹری جبکہ مرزا پور کے ضلع مجسٹریٹ ومل کمار دوبے کو کوآپریٹو چینی مل یونین کا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بنایا گیاہے ۔ ہاپوڑ کے ضلع مجسٹریٹ پی کے اپادھیائے کو پي سي ایف لکھنؤ میں ایم ڈی بنایا گیا ہے ۔کوآپریٹوز محکمہ کے سکریٹری اور پی سی ایف کے ایم ڈی اجے چوہان کو پي سي ایف ایم ڈی کے عہدہ سے آزاد کر دیاگیا ہے ، اب وہ صرف کوآپریٹو محکمہ کے سکریٹری رہیں گے ۔ متھرا، ورنداون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر یشو رستگي کو محکمہ خزانہ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا جبکہ محکمہ بیسک ایجوکیشن میں خصوصی سکریٹری سدیش رام کو دیہی ترقیات کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے ۔
بیسک ایجوکیشن سیکشن میں اسپیشل سکریٹری ایس راج لنگم کو قومی دیہی ذریعہ معاش مشن کا ڈائرکٹربنایا گیاہے ۔ سدھارتھ نگر کے چیف ڈیولپمنٹ افسر انل کمار سنگھ کو پروگرام نفاذ کرنے والے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ پروگرام نفاذ محکمہ کے اسپیشل سکریٹری وویک واشنوئی کو’ سڈکو’ میں ایم ڈی کے عہدے پر تقرری دی گئی ہے ۔لکھیم پور کھیری میں تعینات چیف ڈیولپمنٹ افسر امت بنسل کو گورکھپور اتھارٹی کا نائب چیئرمین اور’ گیڈا’ کا سی ای او بنایا گیا ہے ۔ گورکھپور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے نائب صدر ویبھو شریواستو کو نقل و حمل کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ اویٹنگ افسر برھمدیورام تواری کو ٹرانسپورٹ کارپوریشن کا اے ایم ڈی مقرر کیا گیا ہے ۔فتح پور کے چیف ڈیولپمنٹ افسر شیو پرساد ( اول) کو ریاستی انفارمیشن کمیشن کا سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ ریاستی انفارمیشن کمیشن کے سکریٹری نریندر پانڈے کو دویانگجن محکمہ میں اسپیشل سکریٹری بنایا گیاہے ۔ اویٹنگ افسر شروتی سنگھ کو محکمہ زراعت میں سکریٹری بنایا گیا ہے ۔زرعی مصنوعات شاخ (اے پی سی برانچ) کے اسپیشل سکریٹری شرد کمار سنگھ کو کھیل کود اور نوجوان بہبود کے سیکشن میں سکریٹری بنایا گیا ہے جبکہ آرایف سي آگرہ میں تعینات اودھیش تواری کو دیہی سڑک اتھارٹی کا سی ای او بنایا گیا ہے اور پنچایتی راج کے سیکشن میں اسپیشل سکریٹری راج منی یادو کو آبپاشی اور آبی وسائل محکمہ میں سکریٹری بنایا گیا ہے ۔