لکھنو:30جون(یواین آئی) اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے لکھنو یونیورسٹی اور دیگر کالجوں میں منشیات کی سپلائی کرنے والے تین اسمگلروں کو آج وبھوتی کھند علاقے سے گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپئے کی مالیت کا گانجا اور چرس برآمد کیا ہے۔
ایس ٹی ایف ترجمان نے آج شام یہاں بتایا کہ ایس ٹی ایف نے اطلاع کی بنیاد پر لکھنو کے امیٹی کالج کے نزدیک گیت نمبر ایک کے سامنے سے منیشات کی سپلائی، اسمگلنگ اور بیچنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت اراکین ارون سنگھ باشندہ ورام کھنڈ، گومتی نگر، وکاس سینی وبھوتی کھنڈ گومتی نگر اور سنیل یادو باشندہ رادھے بہار کالونی بھروارا گومتی نگر وستار کو آج شام گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کار سوار گرفتار ملزمین کے قبضے سے تقریبا ڈیڑھ لاکھ قیمت کا چھ کلو گانجا اور 20لاکھ روپئے کی چار کلو چرس، دو موبائل فون برآمد کئے۔