لکھنؤ:11 جنوری؛ اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) کی ٹیم نے سنیچر کو راجدھانی لکھنؤ کے سروجنی نگر علاقے میں ایک مڈھ بھیڑ کے بعد 50 ہزار روپئے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس(ایس ٹی ایف) امیتابھ یش نے یہاں بتایا کہ شاطر بدمعاش محمد شمیم حسن کو راجدھانی لکھنؤ کے سروجنی نگر علاقے سے ایک مڈھ بھیڑ کے بعدگرفتار کیا گی اہے۔
انہوں نے بتایا کہ انٹیلیجنس ڈپارٹمنٹ سے اطلاع ملی تھی کہ بدمعاش محمد شمیم حسن کسی بڑے وارادت کو انجام دینے کے لئے لکھنؤ آرہا ہے۔