لکھنؤ: اتردیش حکومت نے اتوار کے دن کے لاک ڈاؤں کو فوری اثر سے ختم کردیا ہے اور اب ریاست میں دوکانیں و بازار ماضی میں اپنے پرانے ہفتے کی چھٹی کے مطابق بند اور کھلیں گے۔ یہ فیصلہ ان لاک۔4 کی یومیہ ہونے والی میٹنگ کے دوران لیا گیا۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو اتوار کی مکمل بندی کو ختم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ان سے مختلف بازاروں کے پرانے ہفتہ وار چھٹی کو بحال کرنے کا حکم دیا۔ جس کے بعد اب تمام بازار و دوکانیں اپنے پرانے شیڈول کے مطابق ہفتے کی چھٹی میں بند ہوں گی۔