بریلی : اترپردیش کے شہری ہوابازی اور اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے وزیر نند گوپال گپتانندی نے کہاکہ ہراساں کرنے والے سود خوروں کے علاوہ زمین مافیا اور دیگر ناپسندیدہ سرگرمیوں میں شامل لوگوں کے خلاف ریاست گیر مہم چلائی جائے گی۔
مسٹر نندی آج دوپہر شاہجہان پور میں سودخور سے پریشان کنبہ کے چار اراکین کی طرف سے خودکشی کرنے والے متاثرہ رشتہ داروں کو ہمت بندھاتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ضلع انتظامیہ ان کے ساتھ ہے اور آپ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
کل دیر شام بریلی سرکٹ ہاوس میں مسٹر نندی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ حکومت کو کمزور کرنے کے لئے اپوزیشن الٹی سیدھی تشہیر کررہی ہے کیونکہ اس کے پاس نہ تو کوئی سوچ ہے اور نہ ہی کوئی معاملہ۔