بستی : اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی روک کرتے ہوئے معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے اور باہر سے آئے مزدوروں کو روزگار فراہم کرنا ان کی حکومت کی ترجیح میں شامل ہے ۔
مسٹر یوگی نے اتوار کو یہاں پولیس لائن آڈیٹوریم میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ باہر سے آئے ہوئے مزدوروں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے بینکوں کے ساتھ بہتر تال میل قائم کر کے روزگار کے مواقع دستیاب کرائے جائیں ۔
روزگار پر مبنی اسکیموں کو چلانے کے لئے ماہانہ ایکشن پلان تیار کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ انیس سے نمٹنے کے لئے عوامی بیداری ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کورونا ایک مہلک بیماری ہے ، اس سے بچنے کے لئے محتاط رہنا ضروری ہے ماسک لگانا ہر ایک کے لئے لازمی ہے ، ہر وقت سوشل ڈسٹنس پر عمل کیا جانا چاہئے ، کووڈ 19 کے پروٹوکول پر عمل درآمد کرانا محکمہ پولیس کی ذمہ داری ہے ۔ پولیس کو اہم کردار نبھا نا ہوگا ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست میں 98 ہزار سے زائد مہاجردیگر ریاستوں سے ریاست میں آئے ہیں ، ان لوگوں میں بھی کورونا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے ، ان کو ہوم کورنٹائن کرنے کی ضرورت ہے ۔ قبل ازیں مسٹر یوگی نے ضلع اسپتال کے تشخیصی مرکز میں قائم 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈونیٹ ٹیسٹنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔
اس مشین کی تنصیب کی وجہ سے کووڈ ۔19 کی جانچ یہاں پر ہی ہو گی ، حکومت کا ارادہ ہے کہ تمام ضلعی صدر دفاتر میں جانچ کے نظام کا انتظام ہو جائے تاکہ ان کو جانچ رپورٹ کا انتظار نہ کرنا پڑے ۔وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت دی کہ کووڈ 19 کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ باقاعدہ چوکس رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں ۔
مسٹر یوگی نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لئے مسلسل کوشش کر رہی ہے ، سبھی کو اس سے نمٹنے میں تعاون کرنا چاہئ