لکھنؤ: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نےترقی کے معاملے پر یوگی حکومت کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں ریاست میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست کی معیشت بہتری کے دور سے گزر رہی ہے۔
بالواسطہ ٹیکسیز اور کسٹمز کیس کے سینٹرل بورڈ ( سی بی آئی سی) کے تقسیم اعزازات کی تقریب میں حصہ لینے آئیں محترمہ سیتا رمن نے ریاست میں یوگی حکومت کی طرف سے کئے گئے ترقیاتی کاموں اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی بہتر معیشت اور بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی وجہ سے اتر پردیش میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔