فتحپور: ملوا تھانہ علاقہ کے گائوں مدن پور کے قریب جمعرات کی دیر شام کار کی زد میں آنے کے سبب پچاس سالہ موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ خبر کے مطابق غازی پورتھانہ علاقہ کے شاہ قصبار کا باشندہ رام دین کابیٹا رام بہاری موٹر سائیکل سے شہر کسی کام کے سلسلے میں گیا ہوا تھا۔
گائوں واپس آنے کے دوران جب وہ مدنپور گائوں کے قریب پہنچا سامنے سے آرہی کار نے اس کی موٹر سائیکل میں ٹکر ماردی۔ ٹکر لگنے کے سبب رام بہاری کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد کار ڈرائیور کار کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔